hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3260

.

سنن البيهقي

3260
Sunan Al Bayhaqi
(۳۲۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ وَتَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ قَالُوا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ سُہَیْلٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((صِنْفَانِ مِنْ أَہْلِ النَّارِ لَمْ أَرَہُمَا: قَوْمٌ مَعَہُمْ سِیَاطٌ کَأَذْنَابِ الْبَقَرِ یَضْرِبُونَ بِہَا النَّاسَ ، وَنِسَائٌ کَاسِیَاتٌ عَارِیَاتٌ مَائِلاَتٌ مُمِیلاَتٌ رُئُ وسُہُنَّ کَأَمْثَالِ أَسْنِمَۃِ الْبُخْتِ الْمَائِلَۃِ ، لاَ یَدْخُلْنَ الْجَنَّۃَ وَلاَ یَجِدْنَ رِیحَہَا ، وَإِنَّ رِیحَہَا لَیُوجَدُ مِنْ کَذَا وَکَذَا))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَرِیرٍ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۴۱۱۶]
(٣٢٦٠) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جہنمیوں کے دو گروہ ایسے ہیں کہ میں نے انھیں نہیں دیکھا : (١) وہ لوگ کہ ان کے پاس بیلوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے جن کے ساتھ وہ لوگوں کو مار رہے ہوں گے اور وہ عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود ننگی ہوں گی : خود بھی مائل ہونے والی اور لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے والی ہوں گی، ان کے سر اونٹوں کی کوہانوں کی طرح ہوں گے۔ یہ عورتیں نہ ہی جنت میں داخل ہوں گی اور نہ ہی اس کی خوشبو پاسکیں گی حالانکہ اس کی خوشبو اتنی اتنی مسافت سے بھی آجاتی ہے۔