(۳۲۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَدِینِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَیَّبِیُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ وَلاَ یُرَی نَافِعٌ إِلاَّ أَنَّہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَلْبَسْ ثَوْبَیْہِ ، فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ مَنْ تُزِیَّنَ لَہُ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ ثَوْبَانِ فَلْیَأْتَزِرْ إِذَا صَلَّی ، وَلاَ یَشْتَمِلْ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَتِہِ اشْتِمَالَ الْیَہُودِ))۔
[صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن خزیمہ: ۷۶۶]
(٣٢٧١) عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے لگے تو وہ دو کپڑے پہن لے کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ مستحق ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے، لہٰذا اگر کسی کے پاس دو کپڑے نہ ہوں تو وہ تہبند باندھ لیا کرے اور تم میں سے کوئی بھی اپنی نماز میں کپڑے کو نہ لپیٹے یعنی یہودیوں کی طرح چادر لپیٹنا کہ ہاتھ نہ نکل سکیں۔