hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3288

.

سنن البيهقي

3288
Sunan Al Bayhaqi
(۳۲۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْحَارِثِ: أَنَّہُ أَتَی جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ وَنَفَرٌ قَدْ سَمَّاہُمْ - قَالَ - فَلَمَّا دَخَلْنَا عَلَیْہِ وَجَدْنَاہُ یُصَلِّی فِی ثَوْبٍ مُلْتَحِفًا بِہِ وَرِدَاؤُہُ قَرِیبًا مِنْہُ ، لَوْ تَنَاوَلَہُ بَلَغَہُ - قَالَ - فَلَمَّا سَلَّمَ سَأَلْنَاہُ عَنْ صَلاَتِہِ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ: أَفْعَلُ ہَذَا لِیَرَانِی الْحَمْقَی أَمْثَالُکُمْ فَیَفْشُونَ عَنْ جَابِرٍ رُخْصَۃً رَخَّصَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِنِّی خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی بَعْضِ أَسْفَارِہِ ، فَجِئْتُہُ لَیْلَۃً لِبَعْضِ أَمْرِی فَوَجَدْتُہُ یُصَلِّی وَعَلَیَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ ، فَاشْتَمَلْتُ بِہِ وَصَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِہِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((مَا السُّرَی یَا جَابِرُ؟))۔فَأَخْبَرْتُہُ بِحَاجَتِی قَالَ: ((یَا جَابِرُ مَا ہَذَا الاِشْتِمَالُ الَّذِی رَأَیْتُ؟))۔فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ کَانَ ثَوْبًا وَاحِدًا ضَیِّقًا۔فَقَالَ: ((إِذَا صَلَّیْتَ وَعَلَیْکَ ثَوْبٌ وَاحِدٌ ، فَإِنْ کَانَ وَاسِعًا فَالْتَحِفْ بِہِ ، وَإِنْ کَانَ ضَیِّقًا فَاتَّزِرْ بِہِ))۔ قَالَ الشَّیْخُ: فِی کِتَابِی سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ بِخَطِّ الشِّیرَازِیِّ وَالصَّوَابُ سَعِیدُ بْنُ الْحَارِثِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ صَالِحٍ عَنْ فُلَیْحٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْحَارِثِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۳۰۰۶]
(٣٢٨٨) سعید بن حارث بیان کرتے ہیں کہ ہم جماعت کی صورت میں حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ ایک ہی کپڑا لپیٹے نماز پڑھ رہے تھے اور ان کی چادر ان کے پاس ہی پڑی تھی ، اگر وہ اس کو لینا چاہتے تو لے سکتے تھے۔ جب انھوں نے نماز سے سلام پھیرا تو ہم نے ان سے ان کے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ کسی سفر میں تھا تو میں رات کے وقت کسی ذاتی کام کی وجہ سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بھی ایک ہی کپڑا تھا تو میں نے اس کپڑے کو لپیٹ لیا اور ان کے پہلو میں کھڑا ہوگیا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا : اے جابر ! رات کے وقت کیسے آنا ہوا ؟ تو میں نے اپنی حاجت آپ کے سامنے بیان کردی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے جابر ! یہ کیا ہے جو میں دیکھ رہا ہوں ؟ تو میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کپڑا ایک تھا اور تنگ بھی تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو اس حالت میں نماز پڑھے کہ تیرے پاس صرف ایک کپڑا ہو، اگر وہ بڑا ہو تو اس کو لپیٹ لے اور اگر وہ تنگ ہو تو تہبند باندھ لے۔