(۳۳۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالْمَلِکِ الدَّقِیقِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ-ﷺ- قَنَتَ فِی الْفَجْرِ شَہْرًا یَدْعُو عَلَی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ وَقَالَ: ((عُصَیَّۃُ عَصَتِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ))۔
أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۳۰۷]
(٣٣٢٢) خفاف بن ایماء غفاری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز میں یہ پڑھتے : اللہم العن۔۔۔ اے اللہ ! بنو لحیان، رعل، ذکوان اور عصیہ پر لعنت بھیج جس نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی اور اے اللہ ! قبیلہ غفار کو معاف فرما دے اور بنو سالم کو صحیح سلامت رکھ۔