hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3354

.

سنن البيهقي

3354
Sunan Al Bayhaqi
(۳۳۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِیُّ وَأَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ))۔قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِی مَقَامِکَ لَمْ یُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُکَائِ ، فَمُرْ عُمَرَ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔فَقَالَ: ((مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ لِلنَّاسِ))۔قَالَتْ عَائِشَۃُ فَقُلْتُ لِحَفْصَۃَ قُولِی لَہُ: إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِی مَقَامِکَ لَمْ یُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُکَائِ ، فَمُرْ عُمَرَ فَلْیُصَلِّ لِلنَّاسِ۔فَفَعَلَتْ حَفْصَۃُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّکُنَّ لأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ یُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ))۔فَقَالَتْ حَفْصَۃُ لِعَائِشَۃَ: مَا کُنْتُ لأُصِیبَ مِنْکِ خَیْرًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَغَیْرِہِ عَنْ مَالِکٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہِشَامٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۳۳]
(٣٣٥٤) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوبکر (رض) سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ابوبکر (رض) جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو رونے کی وجہ سے لوگوں کو (قراءت) نہ سنا پائیں گے۔ آپ عمر (رض) کو حکم دیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوبکر (رض) کو کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے سیدہ حفصہ (رض) کو کہا کہ تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہو کہ ابوبکر (رض) جب آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو کثرت گریہ کے سبب لوگوں کو قراءت نہ سنا سکیں گے، آپ عمر (رض) کو حکم فرمائیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ حفصہ (رض) نے ایسے ہی کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم تو یوسف (علیہ السلام) کی عورتوں کی طرح ہو۔ ابوبکر (رض) سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تو حفصہ (رض) نے عائشہ (رض) سے کہا : مجھے تم سے کوئی خیر نہیں پہنچی۔