(۳۳۸۱) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عِیسَی بْنِ حِطَّانَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ طَلْقٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا فَسَا أَحَدُکُمْ فِی الصَّلاَۃِ فَلْیَنْصَرِفْ فَلْیَتَوَضَّأْ ، وَلْیُعِدْ صَلاَتَہُ))۔
وَہَذَا یُصَرِّحُ بِإِعَادَۃِ الصَّلاَۃِ وَبِہِ قَالَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَۃَ مِنَ الصَّحَابَۃِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۲۰۵]
(٣٣٨١) (ا) علی بن طلق (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کسی شخص کی نماز کے دوران ہوا خارج ہوجائے تو وہ جا کر وضو کرے اور نماز لوٹائے۔
(ب) یہ حدیث نماز لوٹانے کے بارے میں صریح ہے اور صحابہ میں سے مسور بن مخرمہ (رض) کا بھی یہی قول تھا۔