۳۴۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عِیسَی الْخُرَاسَانِیُّ الدَّامَغَانِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا نَافِعٌ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی قُبَائَ یُصَلِّی فِیہِ - قَالَ - فَجَائَ تْہُ الأَنْصَارُ ، فَسَلَّمُوا عَلَیْہِ وَہُوَ یُصَلِّی ، قَالَ فَقُلْتُ لِبِلاَلٍ: کَیْفَ رَأَیْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَرُدُّ عَلَیْہِمْ حِینَ کَانُوا یُسَلِّمُونَ عَلَیْہِ وَہُوَ یُصَلِّی؟ قَالَ: یَقُولُ ہَکَذَا وَبَسَطَ کَفَّہُ ، وَبَسَطَ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ کَفَّہُ وَجَعَلَ بَطْنَہُ أَسْفَلَ وَظَہْرَہُ إِلَی فَوْقٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ مضی تخریجہ فی الحدیث ۳۴۰۲ قریباً]
(٣٤٠٦) نافع بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبا کی جانب نکلے، وہاں نماز پڑھی تو آپ کے پاس انصار آنے لگے اور آپ کو سلام کرنے لگے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کر رہے تھے۔ میں نے بلال (رض) سے پوچھا : آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں کس طرح سلام کا جواب دیتے ہوئے دیکھا ؟ انھوں نے کہا : اس طرح اور انھوں نے ہتھیلی کو پھیلایا۔ جعفر بن عون نے ہتھیلی کو اس طرح پھیلایا کہ اس کی اندرونی سطح کو نیچے کی طرف اور بیرونی سطح کو اوپر کی طرف کیا۔