(۳۴۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّہُ قَالَ: اشْتَکَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّیْنَا وَرَائَ ہُ وَہُوَ قَاعِدٌ ، وَأَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُکَبِّرُ یُسْمِعُ النَّاسَ تَکْبِیرَہُ - قَالَ - فَالْتَفَتَ إِلَیْنَا فَرَآنَا قِیَامًا فَأَشَارَ إِلَیْنَا وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۱۳۔ ابوداود ۶۰۲]
(٣٤١٥) جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوئے تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی اور آپ بیٹھے ہوئے تھے۔ ابوبکر (رض) لوگوں تک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکبیر پہنچانے کے لیے آپ کے پیچھے پیچھے تکبیر کہہ رہے تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف متوجہ ہوئے تو ہمیں کھڑے دیکھ کر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔