(۳۴۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ بَاتَ لَیْلَۃً عِنْدَ مَیْمُونَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی قِیَامِ النَّبِیِّ-ﷺ- وَوُضُوئِہِ وَصَلاَتِہِ۔ قَالَ عَبْدُاللَّہِ بْنُ عَبَّاسٍ: فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ الَّذِی صَنَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِہِ ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی رَأْسِی ، ثُمَّ أَخَذَ بِأُذُنِی الْیُمْنَی یَفْتِلُہَا۔أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۸۱]
(٣٤٢٩) سیدنا ابن عباس (رض) کے آزاد کردہ غلام کریب سے روایت ہے کہ ابن عباس (رض) نے انھیں خبر دی کہ میں نے اپنی خالہ ام المومنین سیدہ میمونہ (رض) کے ہاں رات گزاری۔۔۔ پھر انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قیام، وضو اور آپ کی نماز کے متعلق حدیث بیان کی۔ عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں بھی اٹھ کھڑا ہوا جو جو کام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیے میں بھی کرنے لگا، پھر میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا، پھر میرے داہنے کان کو پکڑا اور آپ اس کو مڑور رہے تھے۔