hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3463

.

سنن البيهقي

3463
Sunan Al Bayhaqi
(۳۴۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَیْسِ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالأَبْطَحِ قَالَ فَجَائَ ہُ بِلاَلٌ فَآذَنَہُ بِالصَّلاَۃِ قَالَ فَدَعَا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ قَالَ فَجَعَلَ النَّاسُ یَأْتُونَ وَضُوئَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیَتَمَسَّحُونَ بِہِ ، ثُمَّ أَخَذَ بِلاَلٌ الْعَنَزَۃَ فَمَشَی بِہَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ ثُمَّ أَقَامَ الصَّلاَۃَ وَرَکَزَہَا بَیْنَ یَدَیْہِ ، وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ قَالَ وَالظُّعْنُ یَمُرُّونَ بَیْنَ یَدَیْہِ الْمَرْأَۃُ وَالْحِمَارُ وَالْبَعِیرُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ وَعَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ جَمِیعًا عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَوْنٍ۔ وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ عَوْنٍ عَنْ أَبِیہِ فَقَالَ: یَمُرُّ خَلْفَ الْعَنَزَۃِ الْمَرْأَۃُ وَالْحِمَارُ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۷۳]
(٣٤٦٣) حضرت ابوجحیفہ (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطحاء میں تھے کہ حضرت بلال (رض) آئے، انھوں نے اذان کہی، پھر آپ نے وضو کے لیے پانی منگوایا اور وضو کیا۔ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے پانی کو لے کر اپنے اوپر مل لیتے، پھر حضرت بلال (رض) نے برچھی پکڑی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ساتھ چلے اور اس کو اپنے سامنے گاڑ لیا اور دو رکعتیں پڑھیں۔ آپ کے سامنے کانسی دار لکڑی تھی اور اس کی دوسری طرف سے عورت، گدھے اور اونٹ گزرتے رہے۔
(ب) شعبہ نے یہ روایت عون سے اس کے باپ کے واسطہ سے نقل ہے کہ برچھی کے پیچھے سے عورت اور گدھا (وغیرہ) گزرتے رہے۔