(۳۴۸۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ مَوْلًی لِیَزِیدَ بْنِ نِمْرَانَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ نِمْرَانَ قَالَ: رَأَیْتُ رَجُلاً بِتَبُوکَ مُقْعَدًا فَقَالَ: مَرَرْتُ بَیْنَ یَدَیِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَأَنَا عَلَی حِمَارٍ وَہُوَ یُصَلِّی فَقَالَ : ((اللَّہُمَّ اقْطَعْ أَثَرَہُ))۔ فَمَا مَشَیْتُ عَلَیْہِ بَعْدُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۷۰۵]
(٣٤٨٩) یزید بن نمران (رح) بیان کرتے ہیں کہ میں نے تبوک کے مقام پر ایک ایسے شخص کو دیکھا جو کھڑا نہیں ہوسکتا تھا وہ بیان کرتا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے اور میں ایک گدھے پر سوار آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے گزرا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! اس کے پاؤں ضائع کر دے، اس دن کے بعد میں نہیں چل سکا۔