hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3511

.

سنن البيهقي

3511
Sunan Al Bayhaqi
(۳۵۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَدَّاکِ قَالَ: مَرَّ شَابٌّ مِنْ قُرَیْشٍ بَیْنَ یَدَیْ أَبِی سَعِیدٍ وَہُوَ یُصَلِّی فَدَفَعَہُ ، ثُمَّ عَادَ فَدَفَعَہُ ، ثُمَّ عَادَ فَدَفَعَہُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: إِنَّ الصَّلاَۃَ لاَ یَقْطَعُہَا شَیْئٌ وَلَکَنْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ادْرَئُ وا مَا اسْتَطَعْتُمْ فَإِنَّہُ شَیْطَانٌ))۔[صحیح لغیرہ۔ الحدیث صحیح بلفظ (لا یقطع الصلاۃ شئی) ودونہ لا یثبت وانظر قبلہ]
(٣٥١١) ابو وداک (رح) بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری (رض) نماز پڑھ رہے تھے تو ایک قریشی نوجوان آپ (رض) کے سامنے سے گزرنے لگا، آپ (رض) نے اسے منع کیا، وہ پھر گزرنے لگا تو انھوں نے اسے پھر روکا حتیٰ کہ تین بار روکا جب آپ (رض) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی، لیکن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جہاں تک ممکن ہو اسے روکو کیونکہ وہ شیطان ہے۔