hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 352

.

سنن البيهقي

352
Sunan Al Bayhaqi
(۳۵۳) وَمِنْہَا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی حَیَّۃَ قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ حَتَّی أَنْقَاہُمَا ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ إِلَی الْکَعْبَیْنِ ، ثُمَّ قَامَ وَأَخَذَ فَضْلَ وَضُوئِہِ فَشَرِبَہُ وَہُوَ قَائِمٌ ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّی أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِیَکُمْ کَیْفَ کَانَ طُہُورُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ ہَکَذَا رَوَاہُ أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی حَیَّۃَ وَثَبَتَ فِی مِثْلِ ہَذِہِ الْقَصَّۃِ أَنَّہُ مَسَحَ وَأَخْبَرَ أَنَّہُ وُضُوئُ مَنْ لَمْ یُحَدِّثْ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۶]
(٣٥٣) ابو حیہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی (رض) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے اپنی ہتھیلیوں کو دھویا اور ان کو صاف کیا، پھر تین مرتبہ کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا، تین مرتبہ اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا۔ پھر اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھویا، پھر کھڑے ہوئے اور اپنے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور اس کو کھڑے ہو کر پیا، پھر فرمایا : مجھے پسند ہے کہ آپ کو دکھاؤں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو کیسے تھا۔