(۳۵۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ عُثْمَانَ فَدَعَا بِطَہُورِہِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُہُ صَلاَۃٌ مَکْتُوبَۃٌ فَیُحْسِنُ وُضُوئَ ہَا وَخُشُوعَہَا وَرُکُوعَہَا إِلاَّ کَانَتْ کَفَّارَۃً لِمَا قَبْلَہَا مِنَ الذُّنُوبِ ، مَا لَمْ یُؤْتِ کَبِیرَۃً وَذَلِکَ الدَّہْرَ کُلَّہُ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الشَّاعِرِ وَغَیْرِہِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۲۲۸]
(٣٥٨٢) اسحاق بن سعید بن عمرو بن سعید بن عاص (رح) بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنے والد کے واسطے سے حدیث بیان کی کہ میں سیدنا عثمان (رض) کی خدمت میں حاضر تھا۔ انھوں نے وضو کے لیے پانی وغیرہ منگوایا تو فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس مسلمان پر فرض نماز کا وقت آجائے تو وہ اچھی طرح وضو کرے اور نماز کے خشوع و خضوع کو بھی اچھے طریقے سے سر انجام دے تو یہ اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا۔ جب تک وہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کرے اور یہ پوری زندگی کے لیے ہے۔