(۳۵۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ لِلصَّلاَۃِ فَلاَ یَبْصُقْ أَمَامَہُ ، إِنَّہُ یُنَاجِی اللَّہَ مَا دَامَ فِی مُصَلاَّہُ وَلاَ عَنْ یَمِینِہِ ، فَإِنَّ عَنْ یَمِینِہِ مَلَکًا ، وَلَکِنْ لِیَبْصُقْ عَنْ شِمَالِہِ أَوْ تَحْتَ رِجْلِہِ فَیَدْفِنُہَا))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۰۶]
(٣٥٩٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اپنے سامنے نہ تھوکے کیونکہ وہ جب تک نماز میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ سے سرگوشی کررہا ہوتا ہے اور نہ ہی داہنی طرف تھوکے کیونکہ اس کی داہنی طرف ایک فرشتہ ہوتا ہے۔ بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوک لے اور اس کو دفن بھی کرے۔