(۳۶۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ یَعْنِی ابْنَ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ یَعْنِی الدَّسْتَوَائِیَّ حَدَّثَنَا یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ أَبِی کَثِیرٍ عَنِ الْحَضْرَمِیِّ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا وَجَدَ أَحَدُکُمُ الْقَمْلَۃَ وَہُوَ یُصَلِّی فَلاَ یَقْتُلْہَا وَلَکِنْ یَصُرُّہَا حَتَّی یُصَلِّیَ))۔ وَقَالَ عَلِیُّ بْنُ مُبَارَکٍ عَنْ یَحْیَی : فَلْیَصُرَّہَا حَتَّی یُخْرِجَہَا ۔ یَعْنِی مِنَ الْمَسْجِدِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الحارث ۱۳۵]
(٣٦٠٧) (ا) ا نصار کے ایک آدمی سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی دوران نماز جوں وغیرہ پالے تو اس کو نہ مارے بلکہ اس کو پکڑ کر رکھے نماز کے بعد اس کو مار دے۔
(ب) علی بن مبارک یحییٰ کے واسطے سے بیان کرتے ہیں کہ اس کو روکے رکھے پھر اس کو مسجد سے نکال دے۔