(۳۶۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ السُّدِّیِّ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ کَیْفَ أَنْصَرِفُ إِذَا صَلَّیْتُ عَنْ یَمِینِی أَوْ عَنْ یَسَارِی؟ فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَأَکْثَرُ مَا رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَنْصَرِفُ عَنْ یَمِینِہِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٣٦١٥) سدی بیان کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) سے پوچھا کہ میں جب نماز پڑھ لوں تو کس طرف سے پھروں داہنی یا بائیں طرف سے ؟ انھوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اکثر داہنی طرف سے ہی پھرتے دیکھا ہے۔