hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3617

.

سنن البيهقي

3617
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ حَدِیثِ عَبَّادِ بْنِ زِیَادٍ أَنَّ عُرْوَۃَ بْنَ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی قِصَّۃِ وُضُوئِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَمَسْحِہِ عَلَی الْخُفَّیْنِ قَالَ: ثُمَّ أَقْبَلَ قَالَ الْمُغِیرَۃُ فَأَقْبَلْتُ مَعَہُ حَتَّی یَجِدَ النَّاسَ قَدْ قَدَّمُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، فَصَلَّی لَہُمْ فَأَدْرَکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِحْدَی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَصَلَّی مَعَ النَّاسِ الرَّکْعَۃَ الآخِرَۃَ ، فَلَمَّا سَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُتِمُّ صَلاَتَہُ فَأَفْزَعَ ذَلِکَ الْمُسْلِمِینَ ، فَأَکْثَرُوا التَّسْبِیحَ ، فَلَمَّا قَضَی النَّبِیُّ -ﷺ- صَلاَتَہُ أَقْبَلَ عَلَیْہِمْ ، ثُمَّ قَالَ : أَحْسَنْتُمْ أَوْ قَدْ أَصَبْتُمْ ۔ یُغَبِّطُہُمْ أَنْ صَلَّوُا الصَّلاَۃَ لِوَقْتِہَا۔ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ نَحْوَ حَدِیثِ عَبَّادٍ ۔ قَالَ الْمُغِیرَۃُ: فَأَرَدْتُ تَأْخِیرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((دَعْہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَحَسَنٍ الْحُلْوَانِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۲۷۴]
(٣٦١٧) (ا) عروۃ بن مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان فرماتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ (رض) ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ غزوہ میں گئے۔۔۔ پھر انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو اور موزوں پر مسح کے بارے میں مکمل حدیث ذکر کی۔ فرماتے ہیں : پھر وہ آئے اور حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں : میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ آیا یہاں تک کہ آپ (علیہ السلام) نے لوگوں کو اس حال میں پایا کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کو امامت کے لیے آگے کیا۔ عبدالرحمن بن عوف (رض) نے انھیں نماز پڑھائی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی صرف ایک رکعت پائی تھی۔ انھوں نے لوگوں کے ساتھ دوسری رکعت پڑھی، جب حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے سلام پھیرا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز مکمل کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے، مسلمان یہ واقعہ دیکھ کر سہم گئے ۔ انھوں نے کثرت سے سبحان اللہ کہنا شروع کردیا، جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی نماز مکمل کی تو ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : تم نے اچھا کیا یا فرمایا : تم درستگی کو پہنچ گئے ہو، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر رشک کر رہے تھے کہ انھوں نے نماز وقت پر ادا کی۔
(ب) حضرت ابن جریج (رض) کی روایت میں ہے کہ حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں : میں نے حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کو پیچھے کرنے کا ارادہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو چھوڑ دو ۔