hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3619

.

سنن البيهقي

3619
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ: عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ شَیْخٍ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- یُصَلِّی ، فَسَمِعَ خَفْقَ نَعْلَیْہِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : ((أَیُّکُمْ دَخَلَ؟))۔ قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : ((وَکَیْفَ وَجَدْتَنَا))۔ قَالَ: سُجُودًا فَسَجَدْتُ۔ قَالَ : ((ہَکَذَا فَافْعَلُوا ، إِذَا وَجَدْتُمُوہَ قَائِمًا أَوْ رَاکِعًا أَوْ سَاجِدًا أَوْ جَالِسًا فَافْعَلُوا کَمَا تَجِدُونَہُ ، وَلاَ تَعْتَدُّوا بِالسَّجْدَۃِ إِذَا لَمْ تَدْرِکُوا الرَّکْعَۃَ)) ۔ [ضعیف۔ اخرجہ عبدالرزاق ۳۳۷۳]
(٣٦١٩) انصار کے ایک شخص سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے قدموں کی آہٹ سنی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا : تم میں سے کون نماز داخل ہوا ہے ؟ اس شخص نے کہا : میں اے اللہ کے رسول ! آپ نے پوچھا : تم نے ہمیں کس حالت میں پایا ؟ اس نے کہا : سجدے کی حالت میں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسی طرح کیا کرو۔ جب تم امام کو کھڑا ہوا، رکوع کرتے، سجدہ کرتے یا بیٹھے ہوئے پاؤ تو اسی طرح کرو جس طرح تم اسے پاؤ۔ اگر تم نے رکوع نہ پایا ہو تو اس رکعت کو شمار نہ کرو۔