hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3640

.

سنن البيهقي

3640
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَّامِیِّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: صَلَّیْنَا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- الْفَجْرَ بِمِنًی ، فَجَائَ رَجُلاَنِ حَتَّی وَقَفَا عَلَی رَوَاحِلِہِمَا ، فَأَمَرَ بِہِمَا النَّبِیُّ -ﷺ- فَجِیئَ بِہِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُہُمَا ، فَقَالَ لَہُمَا : ((مَا مَنَعَکُمَا أَنْ تُصَلِّیَا مَعَ النَّاسِ؟ أَلَسْتُمَا مُسْلِمَیْنِ؟))۔ قَالاَ: بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا کُنَّا صَلَّیْنَا فِی رِحَالِنَا۔ فَقَالَ لَہُمَا : ((إِذَا صَلَّیْتُمَا فِی رِحَالِکُمَا ثُمَّ أَتَیْتُمَا الإِمَامَ فَصَلِّیَا مَعَہُ ، فَإِنَّہَا لَکُمَا نَافِلَۃٌ))۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۵۷۵]
(٣٦٤٠) حضرت جابر بن یزید بن اسود (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے منیٰ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی تو دو آدمی آئے اور اپنی سواریوں پر ہی رک گئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بلانے کا حکم دیا۔ وہ گھبراہٹ کے عالم میں حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ انھوں نے عرض کیا : کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ! لیکن ہم نے تو گھر میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم اپنے گھروں میں نماز پڑھ بھی لو پھر تم جماعت کو پالو تو جماعت کے ساتھ بھی پڑھو۔ وہ تمہارے لیے نفل ہوجائے گی۔