hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3652

.

سنن البيهقي

3652
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۵۲) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ قَالَ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ قَالَ قَالَ أَنَسٌ: کَانَ أَبُو مُوسَی عَلَی جُنْدِ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ وَالنُّعْمَانُ بْنُ مُقَرِّنٍ عَلَی جُنْدِ أَہْلِ الْکُوفَۃِ ، وَکُنْتُ بَیْنَہُمَا فَتَوَاعَدَا أَنْ یَلْتَقِیَا عِنْدِی غُدْوَۃً ، فَصَلَّی أَحَدُہُمَا بِأَصْحَابِہِ ثُمَّ جَائَ فَصَلَّی مَعَنَا۔ [صحیح۔ ہذا اسناد صحیح متصل]
(٣٦٥٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) اہل بصرہ کے لشکر پر نگران مقرر تھے اور حضرت نعمان بن مقرن (رض) اہل کوفہ کے لشکر پر نگران تھے۔ میں ان دونوں کے درمیان تھا۔ ان دونوں نے وعدہ کیا کہ وہ صبح مجھ سے ملنے آئیں گے۔ پھر ان میں سے ایک نے اپنے مقتدیوں کو نماز پڑھائی، پھر ہمارے پاس آکر ہمارے ساتھ بھی نماز پڑھی۔