(۳۶۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا الثِّقَۃُ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ: رَأَیْتُ أُمَّ سَلَمَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- تَسْجُدُ عَلَی وِسَادَۃٍ مِنْ أَدَمٍ مِنْ رَمَدٍ بِہَا۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن الجعد ۳۱۸۹]
(٣٦٧٤) حضرت ام الحسن (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ (رض) کو آشوبِ چشم کے مرض کی وجہ سے چمڑے کے سرہانے پر سجدہ کرتے دیکھا۔
(٣٦٧٥) (ا) حضرت ام الحسن (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے ام المومنین حضرت ام سلمہ (رض) کو آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے تکیہ پر نماز پڑھتے دیکھا۔