(۳۶۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ بَطْحَائَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَکَمِ الْحِیرِیُّ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ حُسَیْنٍ الْعُرَنِیُّ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ عَنِ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((یُصَلِّی الْمَرِیضُ قَائِمًا إِنِ اسْتَطَاعَ ، فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ صَلَّی قَاعِدًا ، فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَسْجُدَ أَوْمَأَ ، وَجَعَلَ سُجُودَہُ أَخْفَضَ مِنْ رُکُوعِہِ ، فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یُصَلِّی قَاعِدًا صَلَّی عَلَی جَنْبِہِ الأَیْمَنِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ ، فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یُصَلِّیَ عَلَی جَنْبِہِ الأَیْمَنِ صَلَّی مُسْتَلْقِیًا رِجْلُہُ مِمَّا یَلِی الْقِبْلَۃَ))۔
[ضعیف جدا۔ اخرجہ الدارقطنی ۲/۴۲]
(٣٦٧٨) حضرت حسین بن علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مریض اگر قدرت رکھتا ہو تو کھڑا ہو کر نماز پڑھے۔ اگر اتنی قدرت نہیں رکھتا تو بیٹھ کرا ور اگر سجدے کی قدرت نہ ہو تو اشارہ کرلے۔ سجدوں کے اشاروں کو رکوع کے اشاروں سے تھوڑا نیچے رکھے۔ اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا تو دائیں پہلو پر قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھے اور اگر دائیں پہلو پر لیٹ کر نماز پڑھنے کی ہمت بھی نہیں پاتا تو چت لیٹ کر نماز پڑھ لے، اس صورت میں اس کی ٹانگیں قبلہ کی طرف ہونی چاہئیں۔