hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3681

.

سنن البيهقي

3681
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِیرِینَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- : إِنِّی لاَ أَسْتَطِیعُ الصَّلاَۃَ مَعَکَ۔ قَالَ وَکَانَ رَجُلاً ضَخْمًا فَصَنَعَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- طَعَامًا ، فَدَعَاہُ إِلَی مَنْزِلِہِ وَبَسَطَ لَہُ حَصِیرًا ، وَنَضَحَ طَرَفَ الْحَصِیرِ ، فَصَلَّی عَلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ آلِ الْجَارُودِ لأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی الضُّحَی؟ فَقَالَ: مَا رَأَیْتُہُ صَلاَّہَا إِلاَّ یَوْمَئِذٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۳۹]
(٣٦٨١) حضرت انس بن سیرین (رح) بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ انصار کے ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : میں آپ کے ساتھ کھڑا ہو کر (باجماعت) نماز ادا نہیں کرسکتا۔ وہ شخص بھاری جسم والا تھا۔ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھانا تیار کیا، آپ کو اپنے گھر بلایا اور آپ کے لیے چٹائی بچھائی اور چٹائی کے کنارے کو جھاڑا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر دو رکعتیں ادا کیں۔ آل جارود میں سے ایک آدمی نے سیدنا انس بن مالک (رض) سے کہا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاشت کی نماز پڑھتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا : میں نے اس دن کے علاوہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی بھی چاشت کی نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔