(۳۶۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الدَّقْاقُ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الْفِرْیَابِیُّ
(ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الأَحْنَفِ عَنْ صِلَۃَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَافْتَتَحَ الْبَقَرَۃَ فَقُلْتُ یُصَلِّی بِہَا فِی رَکْعَۃٍ ، ثُمَّ مَضَی فَقُلْتُ یَرْکَعُ بِہَا ، ثُمَّ افْتَتَحَ النِّسَائَ فَقَرَأَہَا ، ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ فَقَرَأَہَا ، یَقْرَأُ مُتَرَسِّلاً إِذَا مَرَّ بِآیَۃٍ فِیہَا تَسْبِیحٌ سَبَّحَ ، وَإِذَا مَرَّ بِسُؤَالٍ سَأَلَ ، وَإِذَا مَرَّ بِتَعَوُّذٍ تَعَوَّذَ ، ثُمَّ رَکَعَ فَقَالَ : ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ))۔ فَکَانَ رُکُوعُہُ نَحْوًا مِنْ قِیَامِہِ ، ثُمَّ قَالَ : ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ ثُمَّ قَامَ قَرِیبًا مِمَّا رَکَعَ ، ثُمَّ سَجَدَ فَقَالَ : ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی))۔ فَکَانَ سُجُودُہُ قَرِیبًا مِنْ قِیَامِہِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۷۷۲]
(٣٦٨٦) حضرت حذیفہ (رض) بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے سورة بقرہ شروع کی تو میں نے (دل میں) کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو ایک رکعت میں پڑھیں گے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑھتے چلے گئے۔ میں نے کہا : اس میں رکوع کریں گے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة نساء شروع کردی اور پوری پڑھ ڈالی، پھر سورة آل عمران شروع کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آہستہ آہستہ اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ رہے تھے۔ جب کسی ایسی آیت پر پہنچتے جس میں تسبیح ہو تو سبحان اللہ کہتے اور جب کسی سوال والی آیت کے پاس سے گزرتے تو سوال کرتے اور جب پناہ والی آیت آتی تو پناہ مانگتے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو رکوع میں ( (سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ ) ) پڑھتے رہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رکوع بھی آپ کے قیام کے برابر تھا۔ پھر ( (سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ) ) پڑھا ، پھر جتنی دیر رکوع کیا تھا اس کے قریب قریب قومہ کیا، پھر سجدہ کیا تو یہ پڑھتے رہے : ( (سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی) ) ۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سجدے بھی تقریباً آپ کے قیام کے برابر تھے۔