(۳۷۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی مَیْمُونَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّہُ سَجَدَ فِی {إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ} وَقَالَ: رَأَیْتُ خَلِیلِی -ﷺ- یَسْجُدُ فِیہَا ، فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ فِیہَا حَتَّی أَلْقَاہُ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٧٢٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے سورة انشقاق میں سجدہ کیا اور فرمایا : میں نے اپنے خلیل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے اور اب میں ہمیشہ یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جا ملوں۔