(۳۷۴۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُوأَحْمَدَ بْنُ أَبِی الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاہِدًا عَنِ السَّجْدَۃِ فِی {ص} فَقَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ {أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہْ} [الانعام:۹۰] وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَسْجُدُ فِیہَا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ بُنْدَارٍ۔ وَزَادَ فِیہِ یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ الطَّنَافِسِیُّ عَنِ الْعَوَّامِ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنَ عَبَّاسٍ: فَکَانَ دَاوُدَ مِمَّنْ أُمِرَ نَبِیُّکُمْ -ﷺ- أَنْ یَقْتَدِیَ بِہِ۔
[صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۸۰۶]
(٣٧٤٧) (ا) حضرت عوام (رح) بیان کرتے ہیں کہ حضرت مجاہد (رح) سے سورة صٓ میں سجدے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا : سیدنا ابن عباس (رض) سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا : { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہْ } [الانعام : ٩٠] ” یہ ہدایت یافتہ لوگ ہیں آپ ان کی ہدایت کی اقتدا کریں “ اور ابن عباس اس میں سجدہ کرتے تھے۔
(ب) حضرت مجاہد (رض) ، سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت کرتے ہیں : داؤد (علیہ السلام) بھی ان (ہدایت یافتہ) لوگوں میں سے تھے جن کی اقتدا کا حکم تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیا گیا ہے۔