(۳۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَبِی الْحَسَنِ یَسْأَلُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ زَیْدِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ وُضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَدَعَا بِتَوْرِ مَائٍ ، فَتَوَضَّأَ لَہُمْ وُضُوئَ النَّبِیِّ -ﷺ -فَأَکْفَأَ عَلَی یَدِہِ مِنَ التَّوْرِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی التَّوْرِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثَ غَرَفَاتِ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَیْہِ فَغَسَلَ یَدَیْہِ مَرَّتَیْنِ إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَیْہِ فَمَسَحَ رَأْسَہُ فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ إِلَی الْکَعْبَیْنِ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَغَیْرِہِ عَنْ وُہَیْبٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ وُہَیْبٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۸۴]
(٣٧٨) عمرو بن یحییٰ بن عمارہ بن ابو حسن اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے عمرو بن ابو حسن سے سنا، وہ عبداللہ بن زید بن عاصم سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے متعلق پوچھ رہے تھے تو انھوں نے پانی کا ایک برتن منگوایا اور لوگوں کے سامنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ بیان کیا تو انھوں نے برتن سے تین مرتبہ اپنے ہاتھ پر ڈالا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں داخل کیا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور ناک جھاڑا، یہ سب تین چلووں سے کیا، پھر اپنا ہاتھ (برتن میں) داخل کیا، پھر اپنا چہرہ تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے ہاتھ (برتن میں) داخل کیے، پھر اپنے ہاتھوں کو دو مرتبہ کہنیوں سمیت دھویا، پھر اپنے ہاتھوں کو (برتن میں) داخل کیا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، ایک مرتبہ (ہاتھ) آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لے آئے، پھر اپنے پاؤں کو ٹخنوں تک دھویا۔