hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3770

.

سنن البيهقي

3770
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ وَحَفْصُ بْنُ مَیْسَرَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ بَلَغَنِی: أَنَّ رَجُلاً قَرَأَ بِآیَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ فِیہَا سَجْدَۃٌ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَسَجَدَ الرَّجُلُ وَسَجَدَ النَّبِیُّ -ﷺ- مَعَہُ ، ثُمَّ قَرَأَ آخَرُ آیَۃً فِیہَا سَجْدَۃٌ وَہُوَ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَانْتَظَرَ الرَّجُلُ أَنَّ یَسْجُدَ النَّبِیَّ -ﷺ- فَلَمْ یَسْجُدْ ، فَقَالَ الرَّجُلُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ قَرَأْتُ السَّجْدَۃَ فَلَمْ تَسْجُدْ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((کُنْتَ إِمَامًا ، فَلَوْ سَجَدْتَ سَجَدْتُ مَعَکَ))۔ وَقَدْ رَوَاہُ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَقَالَ: إِنِّی لأَحْسِبُہُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ لأَنَّہُ یَحْکِی أَنَّہُ قَرَأَ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمْ یَسْجُدْ ، وَإِنَّمَا رَوَی الْحَدِیثَیْنِ مَعًا عَطَائُ بْنُ یَسَارٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: فَہَذَا الَّذِی ذَکَرَہُ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ مُحْتَمَلٌ۔ (ت) وَقَدْ رَوَاہُ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَوْصُولاً۔ (ج) وَإِسْحَاقُ ضَعِیفٌ۔ (ت) وَرُوِیَ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ قُرَّۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَہُوَ أَیْضًا ضَعِیفٌ۔ وَالْمُحْفُوظُ حَدِیثُ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ مُرْسَلٌ وَحَدِیثُہُ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ مَوْصُولٌ مُخْتَصَرٌ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ انہ من بلاغات او مراسیل عطاء]
(٣٧٧٠) (ا) حضرت عطاء بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ایک شخص نے آیت سجدہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تلاوت کی اور سجدہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اس کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر کسی دوسرے شخص نے آیت سجدہ تلاوت کی اور وہ بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سجدے کا انتظار کرتا رہا مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ نہیں کیا تو اس نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے آیت سجدہ تلاوت کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ نہیں کیا ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو امام تھا اگر تو سجدہ کرتا تو میں بھی تیرے ساتھ سجدہ کرلیتا۔
(ب) حضرت امام شافعی (رح) نے بھی یہ روایت نقل کی اور فرمایا : میرا خیال یہ ہے کہ وہ حضرت زید بن ثابت (رض) تھے کیونکہ وہی روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تلاوت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ نہیں کیا اور اس لیے بھی کہ دونوں حدیثوں کو روایت کرنے والے حضرت عطاء بن یسار (رض) ہی ہیں۔
(ج) حضرت امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں کہ امام شافعی (رح) نے جو بات ذکر کی ہے یہ بھی درست ہوسکتی ہے۔