hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3773

.

سنن البيهقي

3773
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنِ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُسْلِمٍ یَعْنِی ابْنَ یَسَارٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: إِذَا قَرَأَ الرَّجُلُ السَّجْدَۃَ فَلاَ یَسْجُدْ حَتَّی یَأْتِیَ عَلَی الآیَۃِ کُلِّہَا ، فَإِذَا أَتَی عَلَیْہَا رَفَعَ یَدَیْہِ وَکَبَّرَ وَسَجَدَ۔ قَالَ: وَسَمِعْتُ مُحَمَّدًا یَعْنِی ابْنَ سِیرِینَ یَقُولُ مِثْلَ ہَذَا۔ (ت) وَیُذْکَرُ عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ صُبَیْحِ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ أَنَّہُ قَالَ: إِذَا قَرَأْتَ سَجْدَۃً فَکَبِّرْ وَاسْجُدْ ، وَإِذَا رَفَعْتَ فَکَبِّرْ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ وَأَبِی الأَحْوَصِ: أَنَّہُمَا سَلَّمَا فِی السَّجْدَۃِ تَسْلِیمَۃً عَنِ الْیَمِینِ۔ وَرَفَعَہُ بَعْضُہُمْ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ: أَنَّہُ سَجَدَ وَلَمْ یُسَلِّمَ۔ وَعَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ أَنَّہُ قَالَ: لَیْسَ فِی السَّجْدَۃِ تَسْلِیمٌ۔ [ضعیف]
(٣٧٧٣) (ا) حضرت عبداللہ بن مسلم بن یسار اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص آیت سجدہ پڑھے تو اس وقت تک سجدہ نہ کرے جب تک مکمل آیت نہ پڑھ لے۔ جب وہ آیت مکمل کرلے تو رفع یدین کرے اور تکبیر کہہ کر سجدہ کرے۔ (ب) فرماتے ہیں : میں نے محمد بن سیرین (رح) سے سنا، وہ بھی اسی طرح فرما رہے تھے اور ربیع بن صبیح سے بواسطہ حسن بصری نقل کیا جاتا ہے کہ حسن بصری (رح) جب آیت سجدہ پڑھتے تو تکبیر کہہ کر سجدہ کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی تکبیر کہتے۔ (ج) اور حضرت ابو عبدالرحمن سلمی اور ابواحوص سے بھی نقل کیا جاتا ہے کہ ان دونوں نے سجدہ تلاوت میں صرف دائیں طرف ہی سلام پھیرا۔ (د) بعض نے اس کو ابوعبدالرحمن (رض) کے واسطے سے عبداللہ بن مسعود (رض) تک مرفوع نقل کیا ہے۔ (ہ) ابراہیم نخعی سے بھی منقول ہے کہ انھوں نے سجدہ تلاوت کیا اور سلام نہیں پھیرا۔ (و) حسن بصری فرماتے ہیں کہ سجدہ تلاوت میں سلام پھیرنا ضروری نہیں ہے۔