hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3778

.

سنن البيهقي

3778
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو تَمِیمَۃَ الْہُجَیْمِیُّ قَالَ: کُنْتُ أَقُصُّ بَعْدَ صَلاَۃِ الصُّبْحِ فَأَسْجُدُ ، فَنَہَانِی ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ أَنْتَہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ عَادَ فَقَالَ: إِنِّی صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ ، فَلَمْ یَسْجُدُوا حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔ وَہَذَا إِنْ ثَبَتَ مَرْفُوعًا فَیُخْتَارُ لَہُ تَأْخِیرُ السَّجْدَۃِ حَتَّی یَذْہَبَ وَقْتُ الْکَرَاہَۃِ ، وَإِنْ لَمْ یَثْبُتْ رَفْعُہُ فَکَأَنَّہُ قَاسَہَا عَلَی صَلاَۃِ التَّطَوُّعِ ، وَسَنَدُلُّ إِنْ شَائَ اللَّہُ عَلَی تَخْصِیصِ مَا لَہُ سَبَبٌ عَنِ النَّہْیِ الْمُطْلَقِ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ عَطَائٍ وَسَالِمٍ وَالْقَاسِمِ وَعِکْرِمَۃَ: أَنَّہُمْ رَخَّصُوا فِی السُّجُودِ بَعْدَ الصُّبْحِ وَبَعْدَ الْعَصْرِ ، وَثَابِتٌ عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّہُ سَجَدَ لِلشُّکْرِ بَعْدَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ حِینَ سَمِعَ الْبُشْرَی بِالتَّوْبَۃِ ، وَکَانَ ذَلِکَ فِی زَمَانِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۱۴۱۵]
(٣٧٧٨) (ا) ابوتمیمہ ہجیمی بیان کرتے ہیں : میں فجر کی نماز کے بعد وعظ و نصیحت کیا کرتا تھا اور آیت سجدہ کے وقت سجدہ کرتا تھا۔ ابن عمر (رض) نے مجھے تین بار منع کیا، لیکن میں نہ رکا تو انھوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ابوبکر، عمر اور عثمان (رض) کے ساتھ نماز پڑھی ہے، انھوں نے سورج کے بلند ہونے تک کوئی سجدہ نہیں کیا۔
(ب) اگر یہ روایت مرفوع ثابت ہو تو سجدے کو مؤخر کرنا مستحب ہے، حتیٰ کہ مکروہ وقت ختم ہوجائے اور اگر یہ حدیث مرفوع ثابت نہ ہو تو گویا اس کو نفلی نماز پر قیاس کیا جائے گا اور عنقریب ہم ان شاء اللہ ” نہی مطلق “ پر دلیلیں پیش کریں گے کہ مطلق منع کرنے کا سبب کیا ہے۔
(ج) عطاء، سالم، قاسم اور عکرمہ (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے فجر اور عصر کے بعد سجدہ تلاوت میں رخصت دی ہے۔
(د) اور کعب بن مالک (رض) نے سجدہ شکر فجر کی نماز کے بعد کیا تھا جب انھوں نے توبہ کی بشارت سنی تھی اور یہ عمل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے کا ہے۔