hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3786

.

سنن البيهقي

3786
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سَیْفٌ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ: أُتِیَ ابْنُ عُمَرَ فِی مَنْزِلِہِ فَقِیلَ لَہُ: ہَذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَدْ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ۔ قَالَ: فَأَقْبَلْتُ فَأَجِدُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَدْ خَرَجَ وَأَجِدُ بِلاَلاً عَلَی الْبَابِ قَائِمًا فَقُلْتُ: یَا بِلاَلُ ہَلْ صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْکَعْبَۃِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ۔ فَقُلْتُ: أَیْنَ؟ قَالَ: بَیْنَ الأُسْطُوَانَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ فِی وَجْہِ الْکَعْبَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ یَحْیَی عَنْ سَیْفِ بْنِ سُلَیْمَانَ۔ وَیُقَالَ قَدْ رَوَاہُ أَیْضًا عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَفِیہِ: أَنَّہُ صَلَّی فِی الْکَعْبَۃِ رَکْعَتَیْنِ۔ وَقَدِ اتَّفَقَتْ رِوَایَۃُ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ وَعُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ وَفُلَیْحِ بْنِ سُلَیْمَانَ وَابْنِ عَوْنٍ وَغَیْرِہِمْ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ نَسِیَ أَنْ یَسْأَلَہُ کَمْ صَلَّی؟ وَفِی ہَذَا الْحَدِیثِ: أَنَّہُ صَلَّی فِیہَا رَکْعَتَیْنِ۔ فَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ أَخْبَرَ عَنْ أَقَلِّ مَا یَکُونُ صَلاَّہُ ، وَسَکَتَ عَمَّا زَادَ عَلَیْہِمَا لأَنَّہُ لَمْ یَسْأَلْ بِلاَلاً۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۱۷۱]
(٣٧٨٦) حضرت سیف (رح) بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد (رح) سے سنا کہ سیدنا ابن عمر (رض) کے گھر کوئی شخص آیا تو اس سے کہا گیا : یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے ؟ فرماتے ہیں : میں جب آیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جا چکے تھے البتہ مجھے حضرت بلال (رض) دروازے کے پاس کھڑے مل گئے تو میں نے کہا کہ اے بلال ! کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کعبہ میں نماز پڑھی ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں پڑھی ہے۔ میں نے پوچھا : کہاں پڑھی ہے ؟ انھوں نے بتایا کہ دو ستونوں کے درمیان دو رکعتیں پڑھی ہیں، پھر نکل کر دو رکعتیں بیت اللہ کے سامنے پڑھی ہیں۔
(ب) حضرت ابونعیم (رح) سے منقول ہے کہ آپ نے کعبہ میں دو رکعتیں ادا کی ہیں۔ حضرت ایوب سختیانی، عبیداللہ بن عمر، فلیح بن سلیمان، ابن عون (رض) کی روایتیں جو انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل کی ہیں تمام اس پر متفق ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) یہ پوچھنا بھول گئے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتنی رکعتیں نماز ادا کیں ؟ اس حدیث میں تعداد کی تعیین ہو رہی ہے کہ آپ نے دو رکعتیں ادا کی ہیں۔
(ج) یہ احتمال ہوسکتا ہے کہ انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کی کم سے کم مقدار بیان کی ہو اور دو رکعتوں سے زیادہ جو آپ نے ادا کی ہیں ان پر سکوت اختیار کیا ہو؛ کیونکہ انھوں نے حضرت بلال (رض) سے نہیں پوچھا تھا۔