hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3792

.

سنن البيهقي

3792
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ أَبِی حَرْبٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ عَنْ عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِی حَبِیبُ بْنُ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْبَیْتَ ، فَصَلَّی بَیْنَ السَّارِیَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی بَیْنَ الْبَابِ وَالْحِجْرِ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ قَالَ : ہَذِہِ الْقِبْلَۃُ ۔ ثُمَّ دَخَلَ مَرَّۃً أُخْرَی فَقَامَ فِیہِ یَدْعُو ثُمَّ خَرَجَ وَلَمْ یُصَلِّ۔ وَہَاتَانِ الرِّوَایَتَانِ إِنْ صَحَّتَا فَفِیہِمَا دِلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ -ﷺ- دَخَلَہُ مَرَّتَیْنِ ، فَصَلَّی مَرَّۃً وَتَرَکَ مَرَّۃً ، إِلاَّ أَنَّ فِی ثُبُوتِ الْحَدِیثَیْنِ نَظَرًا ، وَمَا ثَبَتَ عَنْ بِلاَلٍ وَہُوَ مُثْبَتٌ أَوْلَی مِمَّا ثَبَتَ عَنْ أُسَامَۃَ وَہُوَ نَافِی وَمَعَ بِلاَلٍ غَیْرُہُ۔ [ضعیف جدا۔ اخرجہ الدار قطنی فی سننہ ۲/ ۵۲/۳]
(٣٧٩٢) (ا) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں داخل ہوئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو ستونوں کے درمیان دو رکعت نماز ادا کی، پھر نکل گئے۔ پھر دروازے اور حجراسود کے درمیان دو رکعتیں ادا کیں اور فرمایا : یہی قبلہ ہے۔ پھر دوسری مرتبہ داخل ہوئے تو کھڑے ہو کر دعا کرتے رہے، پھر نکل گئے اور نماز نہیں پڑھی۔
(ب) یہ دونوں روایتیں اگر صحیح ثابت ہوجائیں تو ان میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیت اللہ میں دو بار داخل ہونے کی دلیل ہے۔ ایک مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی ہو اور ایک مرتبہ نہ پڑھی ہو۔ مگر یہ ان دونوں حدیثوں کو ثابت کرنا بھی محل نظر ہے اور جو روایت سیدنا بلال (رض) سے منقول ہے یہ ثابت ہے اور سیدنا اسامہ (رض) کی روایت سے زیادہ بہتر ہے اور حضرت اسامہ (رض) سے منقول روایت اس کی نفی کرتی ہے۔