(۳۸۱۲) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَفِیفِ بْنِ عَمْرٍو السَّہْمِیِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہُ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَکَعْبَ الأَحْبَارِ عَنِ الَّذِی یَشُکُّ فِی صَلاَتِہِ فَلاَ یَدْرِی أَثَلاَثًا صَلَّی أَمْ أَرْبَعًا فَکِلاَہُمَا قَالَ: فَلْیَقُمْ فَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً أُخْرَی وَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ إِذَا صَلَّی۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۱۶]
(٣٨١٢) عطاء بن یسار (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) اور کعب احبار سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جس کو اپنی نماز میں شک پڑجائے اور اسے پتہ ہی نہ چلے کہ اس نے کتنی رکعات ادا کی ہیں، تین یا چار تو ان دونوں نے فرمایا کہ وہ کھڑا ہو کر ایک رکعت مزید پڑھے اور سلام سے پہلے دو سجدے کرے۔