(۳۸۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہُرْمُزَ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ ابْنِ بُحَیْنَۃَ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِحْدَی صَلاَتَیِ الْعَشِیِّ ، فَقَامَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ فَلَمْ یَجْلِسْ ، فَلَمَّا کَانَ فِی آخِرِ صَلاَتِہِ انْتَظَرْنَا تَسْلِیمَہُ - أَیْ أَنْ یُسَلِّمَ - فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ ثُمَّ سَلَّمَ۔
[صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٨١٤) حضرت عبداللہ بن بحینہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دن کی نمازوں میں سے کوئی نماز پڑھائی تو دو رکعتوں بعد نہیں بیٹھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے اختتام کے قریب پہنچے تو ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سلام پھیرنے کا انتظار کرنے لگے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے پھر سلام پھیرا۔