(۳۸۲۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ خُصَیْفٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا کُنْتَ فِی صَلاَۃٍ فَشَکَکْتَ فِی ثَلاَثٍ أَوْ أَرْبَعٍ وَأَکْثَرُ ظَنِّکَ عَلَی أَرْبَعٍ تَشَہَّدْتَ ، ثُمَّ سَجَدْتَ سَجْدَتَیْنِ وَأَنْتَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ تُسَلِّمَ ، ثُمَّ تَشَہَّدْتَ أَیْضًا ثُمَّ تُسَلِّمَ))۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَکَذَا رَوَاہُ عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ خُصَیْفٍ وَلَمْ یَرْفَعْہُ ، وَوَافَقَ عَبْدَ الْوَاحِدِ أَیْضًا سُفْیَانُ وَشَرِیکٌ وَإِسْرَائِیلُ۔ وَاخْتَلَفُوا فِی الْکَلاَمِ فِی مَتْنِ الْحَدِیثِ وَلَمْ یُسْنِدُوہُ۔ [ضعیف۔ الراجح فی الحدیث لہ موقوف]
(٣٨٢٠) ابوعبیدہ بن عبداللہ (رح) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو نماز پڑھ رہا ہو اور تجھے شک پڑجائے کہ تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار اور تیرا غالب گمان چار کا ہو تو تشہد کے لیے بیٹھ جا، پھر سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر، پھر اسی طرح تشہد پڑھ کر سلام پھیر دے۔