hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3824

.

سنن البيهقي

3824
Sunan Al Bayhaqi
(۳۸۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ قَالَ: صَلَّی بِنَا الْمُغِیرَۃُ فَنَہَضَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قُلْنَا: سُبْحَانَ اللَّہِ۔ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّہِ۔ وَمَضَی فَلَمَّا أَتَمَّ صَلاَتَہُ وَسَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَصْنَعُ کَمَا صَنَعْتُ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ أَبِی لَیْلَی عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ الْمُغِیرَۃِ یَرْفَعُہُ قَالَ الشَّیْخُ: وَحَدِیثُ ابْنِ بُحَیْنَۃَ أَصَحُّ مِنْ ہَذَا وَمَعَہُ رِوَایَۃُ مُعَاوِیَۃَ وَفِی حَدِیثِہِمَا: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- سَجَدَہُمَا قَبْلَ السَّلاَمِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ احمد ۱۷۷۶۷]
(٣٨٢٤) (ا) حضرت زیاد بن علاقہ (رح) بیان کرتے ہیں کہ حضرت مغیرہ (رض) نے ہمیں نماز پڑھائی تو دو رکعتوں کے بعد سیدھے کھڑے ہوگئے ۔ ہم نے سبحان اللہ کہا تو انھوں نے بھی سبحان اللہ کہا اور ایسے ہی نماز پڑھتے رہے جب انھوں نے اپنی نماز مکمل کی تو سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کیے۔ پھر ہماری طرف مڑے اور فرمایا : اس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کرتے دیکھا ہے۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : سیدنا ابن بحینہ (رض) کی حدیث اس سے زیادہ صحیح ہے اور اس کے ساتھ حضرت معاویہ (رض) کی روایت بھی۔ ان کی حدیث میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام سے پہلے دو سجدے کیے تھے۔ واللہ اعلم