(۳۸۲۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو حَازِمٍ: عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ عُمَیْرِ بْنِ یُوسُفَ الدِّمَشْقِیُّ بِدِمَشْقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِیرٍ یَعْنِی ابْنَ الْحَکَمِ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ وَتَأَوَّلَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ مَا أَخْبَرَنَا ہُوَ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَتِہِ فَلاَ یَدْرِی أَثَلاَثًا صَلَّی أَمْ أَرْبَعًا؟ فَلْیُلْقِ الشَّکَّ وَلْیَبْنِ عَلَی الْیَقِینِ ، ثُمَّ لِیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ ، فَإِنْ کَانَتْ وِتْرًا شَفَعَہَا بِہَاتَیْنِ السَّجْدَتَیْنِ ، وَإِنْ کَانَتْ شَفْعًا فَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِیمٌ لِلشَّیْطَانِ))۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۸۰۰]
(٣٨٢٦) سیدنا ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کو نماز میں شک ہوجائے اور اسے معلوم نہ ہو کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تین رکعتیں یا چار تو وہ شک کو چھوڑ کر یقین پر عمل کرے، پھر سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کرلے۔ اگر اس کی نماز طاق ہوئی تو یہ دو سجدے اس کو جفت بنادیں گے اور اگر اس کی نماز جفت ہوئی تو وہ دو سجدے شیطان کی ذلت کا سبب بنیں گے۔