(۳۸۶۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ زَیْدٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا سَلاَّمٍ قَالَ حَدَّثَنِی السَّلُولِیُّ عَنْ سَہْلِ ابْنِ الْحَنْظَلِیَّۃِ قَالَ: ثُوِّبَ بِالصَّلاَۃِ یَعْنِی صَلاَۃَ الصُّبْحِ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی وَہُوَ یَلْتَفِتُ إِلَی الشِّعْبِ۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَکَانَ أَرْسَلَ فَارِسًا إِلَی الشِّعْبِ مِنَ اللَّیْلِ یَحْرُسُ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۹۱۶]
(٣٨٦٨) سہل بن حنظلیہ (رض) بیان کرتے ہیں : نماز صبح کی تکبیر ہوچکی تھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے اور گھاٹی کی طرف بھی دیکھ رہے تھے۔ ابوداؤد (رح) بیان کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات کے وقت نگہبانی کے لیے گھاٹی کی طرف ایک سوار بھیجا تھا (جسے آپ دیکھ رہے تھے) ۔