(۳۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ قَالَ حَدَّثَنِی مَالِکٌ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -خَرَجَ إِلَی الْمَقْبُرَۃِ فَقَالَ: ((السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ ، وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللَّہُ بِکُمْ لاَحِقُونَ ، وَدِدْتُ أَنِّی قَدْ رَأَیْتُ إِخْوَانَنَا))۔ قَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلَسْنَا بِإِخْوَانِکَ؟ قَالَ: ((بَلْ أَنْتُمْ أَصْحَابِی ، وَإِخْوَانُنَا الَّذِینَ لَمْ یَأْتُوا بَعْدُ ، وَأَنَا فَرَطُہُمْ عَلَی الْحَوْضِ))۔ قَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ تَعْرِفُ مَنْ یَأْتِی بَعْدَکَ مِنْ أُمَّتِکَ؟ قَالَ: أَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ لِرَجُلٍ خَیْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَۃٌ فِی خَیْلٍ دُہْمٍ بُہْمٍ ، أَلاَ یَعْرِفُ خَیْلَہُ؟ ۔ قَالُوا: بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ: ((فَإِنَّہُمْ یَأْتُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ غُرًّا مُحَجَّلِینَ مِنَ الْوُضُوئِ ، وَأَنَا فَرَطُہُمْ عَلَی الْحَوْضِ فَلَیُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِی کَمَا یُذَادُ الْبَعِیرُ الضَّالُّ أُنَادِیہِمْ: أَلاَ ہَلُمَّ أَلاَ ہَلُمَّ أَلاَ ہَلُمَّ ثَلاَثًا فَیُقَالُ إِنَّہُمْ قَدْ بَدَّلُوا فَأَقُولُ فَسُحْقًا فَسُحْقًا فَسُحْقًا))۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۴۹]
(٣٨٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبرستان کی طرف نکلے تو یہ دعا پڑھی : ” السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ ، وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللَّہُ بِکُمْ لاَحِقُونَ “ میں پسند کرتا ہوں کہ میں اپنے بھائیوں کو دیکھوں۔ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میرے صحابہ ہو اور میرے بھائی وہ ہیں جو ابھی تک نہیں آئے اور میں ان کا حوض پر انتظار کروں گا، صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی امت کے اس شخص کو کس طرح پہچانو گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مجھے بتاؤ، اگر ایک شخص کے پاس انتہائی سیاہ گھوڑوں میں سفید پیشانی والے ہوں تو کیا وہ اپنے گھوڑے کو پہچان لے گا ؟ انھوں نے کہا : کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک وہ قیامت دن آئیں گے اور ان کے وضو کے اعضا چمک رہے ہوں گے اور میں ان کا حوض پر انتظار کروں گا اور کچھ لوگ میرے حوض سے اس طرح ہٹا دیے جائیں گے، جس طرح آوارہ اونٹ ہٹایا جاتا ہے، میں ان کو بلاؤں گا کہ آ جاؤ، آ جاؤ، آ جاؤ تین مرتبہ کہوں گا تو کہا جائے گا : انھوں نے آپ کے بعد دین کو بدل دیا تو میں کہوں گا : دور رہو، دور رہو، دور رہو۔