hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3870

.

سنن البيهقي

3870
Sunan Al Bayhaqi
(۳۸۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُسَیْنٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْعَصْرَ ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ سَرِیعًا ، فَدَخَلَ عَلَی بَعْضِ نِسَائِہِ ، ثُمَّ خَرَجَ وَرَأَی مَا فِی وُجُوہِ الْقَوْمِ مِنْ تَعَجُّبِہِمْ لِسُرْعَتِہِ قَالَ : ((ذَکَرْتُ وَأَنَا فِی الصَّلاَۃِ تِبْرًا عِنْدَنَا فَکَرِہْتُ أَنَّ یُمْسِیَ أَوْ یَبِیتَ عِنْدَنَا فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ رَوْحٍ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: إِنِّی لأَحْسُبُ جِزْیَۃَ الْبَحْرَیْنِ وَأَنَا قَائِمٌ فِی الصَّلاَۃِ۔[صحیح۔ اخرجہ احمد ۱۵۷۱۸۔ ۱۸۹۳۳]
(٣٨٧٠) (ا) عقبہ بن حارث (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی، جب آپ نے نماز سے سلام پھیرا تو جلدی سے اٹھے اور اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لے گئے۔ پھر باہر نکلے اور لوگوں کے چہروں پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اتنی تیزی سے نکل کر جانے پر تعجب اور حیرانگی کے آثار دیکھ کر فرمایا : مجھے نماز میں یاد آیا تھا کہ ہمارے پاس (سونے یا چاندی کی) ایک ڈلی تھی۔ میں پسند نہیں کرتا کہ وہ ایک دن یا رات ہمارے پاس رہے۔ اب میں جا کر اس کو (راہ خدا میں) تقسیم کرنے کا حکم دے آیا ہوں۔
(ب) عمر بن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ میں دوران نماز بحرین کے جزیے کا حساب کتاب کرلیا کرتا تھا۔