(۳۹۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التَّمِیمِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ: أَنَّہُ دَفَعَ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ -عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ حَتَّی عَدَلَ إِلَی الشِّعْبِ یَقْضِی حَاجَتَہُ فَجَعَلَ أُسَامَۃُ یَصُبُّ عَلَیْہِ وَیَتَوَضَّأُ فَقَالَ لَہُ أُسَامَۃُ: أَلاَ تُصَلِّی یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلاَمٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۳۹]
(٣٩٠) اسامہ بن زید (رض) سے روایت ہے کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عرفہ کی شام لوٹے اور آپ وادی کی طرف چلے گئے، اپنی حاجت کو پورا کیا تو اسامہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی ڈالنا شروع ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کر رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسامہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا نہیں کریں گے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز آگے ہے (یعنی نماز کا وقت ابھی آگے ہے) ۔