hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3898

.

سنن البيهقي

3898
Sunan Al Bayhaqi
(۳۸۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَلَّی الظُّہْرَ أَوِ الْعَصْرَ ثَلاَثَ رَکَعَاتٍ ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ الْخِرْبَاقُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّمَا صَلَّیْتَ ثَلاَثَ رَکَعَاتٍ۔ قَالَ : أَکَذَلِکَ؟ ۔ قَالُوا: نَعَمْ۔ قَالَ: فَقَامَ فَصَلَّی ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ تَشَہَّدَ وَسَلَّمَ ، وَسَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ ، ثُمَّ سَلَّمَ۔ ہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ بِہَذَا اللَّفْظِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [شاذ]
(٣٨٩٨) عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر یا عصر کی نماز تین رکعت پڑھی ایک آدمی جسے خرباق (رض) کہا جاتا تھا، انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے تو تین رکعتیں پڑھی ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا واقعی ایسا ہی ہے ؟ صحابہ ] نے عرض کیا : جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر ایک رکعت پڑھائی، پھر سجدہ کیا پھر تشہد پڑھی، سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کیے اس کے بعد سلام پھیرا۔