hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3917

.

سنن البيهقي

3917
Sunan Al Bayhaqi
(۳۹۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَیْدٍ أَبُو قُدَامَۃَ الإِیَادِیُّ حَدَّثَنَا عَامِرٌ عَنْ عَطَائٍ قَالَ: صَلَّی ابْنُ الزُّبَیْرِ الْمَغْرِبَ فَسَلَّمَ فِی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ نَہَضَ فَسَبَّحَ النَّاسُ فَقَالَ: مَا لَہُمْ؟ ثُمَّ جَائَ فَرَکَعَ رَکْعَۃً ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ۔ قَالَ: فَأَتَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُہُ بِفِعْلِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، فَقَالَ: مَا أَمَاطَ عَنْ سُنَّۃِ نَبِیِّہِ -ﷺ- ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَابْنُ الزُّبَیْرِ ہَذَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٣٩١٧) عطاء (رح) سے روایت ہے کہ ابن زبیر (رض) نے مغرب کی نماز پڑھائی اور دو رکعتیں پڑھنے کے بعد سلام پھیر دیا۔ پھر جلدی سے اٹھ کر جانے لگے تو لوگوں نے سبحان اللہ کہا، وہ بولے : انھیں کیا ہوگیا ہے ؟ پھر آئے اور ایک رکعت پڑھی، پھر دو سجدے۔ میں ابن عباس (رض) کے پاس آیا اور انھیں ابن زبیر (رض) کے فعل کے بارے میں بتایا تو انھوں نے فرمایا : انھوں نے نبی کی سنت سے تجاوز نہیں کیا۔
امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : ابن زبیر (رض) سے مراد عبداللہ بن زبیر (رض) ہیں۔