(۳۹۲۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْقَطَّانِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عِرَاکَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ: قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- بِخَیْبَرَ وَرَجُلٌ مِنْ بَنِی غِفَارٍ یَؤُمُّ النَّاسَ۔
قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: ثُمَّ إِنَّہُ تَبِعَ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَدِمَ عَلَیْہِ وَہُوَ بِخَیْبَرَ۔ صحیح أخرجہ ابن حبان ۷۱۵۶
(٣٩٢٣) (ا) عراک بن مالک (رح) فرماتے ہیں : میں نے ابوہریرہ (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں مدینہ آیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیبر میں تھے اور بنو غفار کا ایک شخص لوگوں کو نماز پڑھا رہا تھا۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : پھر وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلاش میں نکلے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس وقت آئے جب آپ خیبر میں تھے۔