(۳۹۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِیُّ أَخْبَرَنِی حَمَّادٌ وَمَنْصُورٌ وَالأَعْمَشُ وَأَبُو ہَاشِمٍ وَحُصَیْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ کُلُّہُمْ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ۔ وَأَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الأَسْوَدِ وَأَبِی الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا لاَ نَدْرِی مَا نَقُولُ ، نَقُولُ السَّلاَمُ عَلَی اللَّہِ ، السَّلاَمُ عَلَی جِبْرِیلَ ، السَّلاَمُ عَلَی مِیکَائِیلَ ، السَّلاَمُ عَلَی النَّبِیِّینَ ، فَعَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((إِنَّ اللَّہَ ہُوَ السَّلاَمُ ، فَإِذَا صَلَّیْتُمْ فَقُولُوا: التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ ، وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ))۔
قَالَ أَبُو وَائِلٍ فِی حَدِیثِہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ((فَإِذَا قُلْتَہَا أَصَابَتْ کُلَّ مَلَکٍ مُقَرَّبٍ وَنَبِیٍّ مُرْسَلٍ وَعَبْدٍ صَالِحٍ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ))۔
[صحیح۔ أخرجہ البخاری ۸۰۰/۵۸۷۶]
(٣٩٦٠) (ا) عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہم جب نماز پڑھا کرتے تو ہم نہیں جانتے تھے کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں ؟ ہم پڑھا کرتے تھے : السلام علی اللہ ‘ السلام علی جبرائیل ‘ السلام علی میکائیل ‘ السلام علی النبیین تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سلام سکھاتے ہوئے فرمایا : بیشک اللہ ہی سلام ہے، جب تم نماز پڑھو تو یوں کہا کرو : ” التحیات للہ۔۔۔“ تمام قولی ‘ بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، سلام ہو ہم پر اور تمام نیک لوگوں پر۔
(ب) ابو وائل (رض) اپنی حدیث میں عبداللہ (رض) کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : جب تو یہ کہے گا تو ہر مقرب فرشتے اور ہر مرسل کو سلام پہنچ جاتا ہے اور ہر نیک بندے کو بھی۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔