(۳۹۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ: أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ وَحَدَّثَنِی فِی الصَّلاَۃِ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا الْمَرْئُ الْمُسْلِمُ صَلَّی عَلَیْہِ فِی صَلاَتِہِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِیمِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّہِ الأَنْصَارِیِّ أَخِی بَلْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ: عُقْبَۃَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّی جَلَسَ بَیْنَ یَدَیِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَنَحْنُ عِنْدَہُ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَمَّا السَّلاَمُ عَلَیْکَ فَقَدْ عَرَفْنَاہُ ، فَکَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْکَ إِذَا نَحْنُ صَلَّیْنَا فِی صَلاَتِنَا؟ قَالَ فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی أَحْبَبْنَا أَنَّ الرَّجُلَ لَمْ یَسْأَلْہُ ، ثُمَّ قَالَ : ((إِذَا صَلَّیْتُمْ عَلَیَّ فَقُولُوا: اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ، وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ))۔ قَالَ عَلِیٌّ: ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مُتَّصِلٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۴۰۵]
(٣٩٦٥) ابو مسعود انصاری عقبہ بن عمرو (رض) سے روایت فرماتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بیٹھ گیا، ہم بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے تھے ۔ اس نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ پر سلام بھیجنا تو ہمیں معلوم ہے لیکن ہم آپ پر درود کس طرح بھیجیں جب ہم نماز پڑھ رہے ہوں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے اور اتنی دیر خاموش رہے کہ ہم نے سوچا کاش یہ آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال ہی نہ کرتا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم مجھ پر درود بھیجو تو کہو ” اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ۔۔۔“ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیج جو کہ نبیٔ اُمی ہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت نازل کی اور محمد نبیٔ اُمی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر برکت نازل کر اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر بھی جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کی آل پر برکتیں نازل کیں۔ بیشک تو تعریف کیا ہوا بزرگی والا ہے۔