(۳۹۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَی الْخُتَّلِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ یَعْنِی ابْنَ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِی یَحْیَی بْنُ عَلِیِّ بْنِ خَلاَّدِ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَصَّ یَعْنِی حَدِیثَ الرَّجُلِ الَّذِی صَلَّی ، وَقَالَ فِیمَا عَلَّمَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلاَۃِ فَتَوَضَّأْ کَمَا أَمَرَکَ اللَّہُ ، ثُمَّ تَشَہَّدْ فَأَقِمْ ، ثُمَّ کَبِّرْ ، فَإِنْ کَانَ مَعَکَ قُرْآنٌ فَاقْرَأْ بِہِ ، وَإِلاَّ فَاحْمَدِ اللَّہَ وَکَبِّرْہُ ، وَہَلِّلْہُ))۔
وَقَالَ فِی آخِرِہِ : ((وَإِنِ انْتَقَصْتَ مِنْہُ شَیْئًا انْتَقَصْتَ مِنْ صَلاَتِکَ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۸۶۱]
(٣٩٧٥) (ا) رفاعہ بن رافع (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔ انھوں نے اس شخص کی نماز کا قصہ بیان کیا۔ اس میں ہے کہ جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کو سکھایا یہ ہے کہ ” جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو اس طرح وضو کر جس طرح اللہ نے تجھے حکم دیا ہے۔ پھر تشہد پڑھ ، پھر کھڑا ہوجا اور تکبیر کہہ، اگر تجھے قرآن یاد ہو تو وہ پڑھ لے ور نہ اللہ کی حمد اور اس کی بڑائی بیان کر اور لا الہ الا اللّٰہ پڑھ۔
(ب) اس کے آخر میں ہے کہ اگر تو اس سے کچھ بھی کمی کرے تو وہ تیری نماز میں کمی ہوگی۔