(۳۹۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ یُوسُفَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَسَنٍ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ إِبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی قَالَ: أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّی لاَ أَسْتَطِیعُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئًا ، فَعَلِّمْنِی مَا یَجْزِینِی مِنَ الْقُرْآنِ۔ قَالَ : ((سُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحْمُدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ))۔ قَالَ: فَقَامَ أَوْ ذَہَبَ أَوْ نَحْوَ ہَذَا فَقَالَ: ہَذَا لِلَّہِ فَمَا لِی؟ قَالَ : ((قُلِ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَعَافِنِی وَارْزُقْنِی))۔
قَالَ مِسْعَرٌ: وَرُبَّمَا اسْتَفْہَمْتُ بَعْضَہُ مِنْ أَبِی خَالِدٍ وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی خَالِدٍ: یَزِیدُ الدَّالاَنِیُّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ۔ [حسن لغیرہٖ۔ وانظر ما قبلہ]
(٣٩٧٨) ابن ابی اوفی (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : میں قرآن سے کچھ بھی یاد کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ مجھے ایسی کوئی چیز سکھلا دیں جو مجھے قرآن سے کفایت کر جائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحْمُدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ راوی فرماتے ہیں کہ وہ کھڑا ہوا اور چلا گیا یا اس طرح کا کوئی اور کام کیا اور کہا : یہ تو اللہ کے لیے ہے میرے لیے کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہہ ” اے اللہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے عافیت عطا کر اور مجھے رزق عطا کر۔ “