(۴۰۱۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ عَنْ قُطْبَۃَ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: صَلَّیْتُ وَصَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الصُّبْحَ فَقَرَأَ {ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ} [ق: ۱] حَتَّی قَرَأَ {وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَہَا طَلْعٌ نَضِیدٌ} [ق: ۱۰] فَجَعَلْتُ أُرَدِّدُہَا وَلاَ أَدْرِی مَا قَالَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کَامِلٍ۔ [صحیح۔ و انظر ما قبلہ]
(٤٠١١) قطبہ بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نماز پڑھی اور ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز پڑھائی تو اس میں سورة قٓ کی تلاوت کی۔ جب { وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَہَا طَلْعٌ نَضِیدٌ} [ق : ١٠] پڑھی تو میں اس کو دھرانے لگا اور مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے کیا کہا۔